Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 03, 2017 08:18 pm views : 602

Location : Coastal Areas

Karachi- CNS visits Coastal Areas
  • Urdu

کراچی، پاکستان نیوی کی کاوشیں بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن و امان کے فروغ میں اہم کردا ر ادا کریں گی، نیول چیف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تربت ، گوادر اور جناح نیول بیس اورماڑہ سمیت ساحلی علاقوں میں قائم پا ک بحریہ کی تنصیبات اور یونٹس کا دورہ کیا اور ان کی آپریشنل تیاریوں اور بندرگاہ کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد یہ نیول چیف کا ساحلی علاقوں کا پہلا دورہ ہے۔ 
تربت میں قائم پاک بحریہ کے فضائی اسٹیشن آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمر ل محمد امجد خان نیازی نے نیول چیف کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کو پی این ایس صدیق کی کارکردگی، آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال ، مقامی آبادی کی سماجی و معاشی بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں اور قومی تعمیر و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 
چیف آف دی نیول اسٹاف نے پا ک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پی این ایس صدیق نیول ائیر بیس کو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ یہاں کمرشل فضائی سرگرمیوں کے امکانات بھی روشن ہوں گے جس سے بلوچستان اور گردو نواح میں اقتصادی ترقی کو تیزی سے فروغ حاصل ہوگا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ دیگر شہری سہولتیں بشمول پی این ماڈل اسکول تربت مقامی آبادی کو معیاری سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گی جس سے اس خطے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگاجو پاکستان نیوی کی قومی تعمیر و ترقی کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔ 
بعد ازیں نیول چیف نے گوادر اور اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے یونٹس کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور گوادر پورٹ کی آپریشنل سرگرمیوں اورسی پیک کے تناظر میں سیکیورٹی کے پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ 
سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر مجموعی تبصرہ کرتے ہوئے چیف آف دی نیو ل اسٹاف نے درپیش بحری چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اہم نوعیت کے بحری ڈھانچے کے دفاع اورہر قسم کے خطرات سے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ہر قیمت پر ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کرتی رہے گی۔ 
چیف آف نیول اسٹاف نے تربت ، گوادر اور اورماڑہ میں تعینات افسروں اور جوانوں ملاقاتیں بھی کیں۔ نیول چیف نے ملک کی بحر ی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ان کے عزم اور لگن کو سراہا اور زور دیا کہ وہ اپنے کرادار اور شخصیت کو اسلام کے سنہری اصولوں اور تعلیمات کے مطابق استوا ر کریں ، اسلام کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں لاگو کریں اور ساتھ ہی ساتھ پیشہ ورانہ مہارت کے حصول کے لیے سخت محنت کریں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved