لاہور، اسموگ کے باعث کاروبار زندگی متاثر
لاہور اور گرد و نواح میں اسموگ کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہے ، حدنگاہ
میں کمی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے،کئی مقامات پر حدنگاہ سو میٹر رہ
گئی ہے،لاہور سمیت پنجاب بھرکو دھند اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ۔
لاہور کے مختلف مقامات میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں واضح کمی ہوئی شہر
میں کئی مقامات پر حد نگاہ پچاس میٹر رہ گئی جبکہ دھند کے باعث قومی
شاہراہوں پر بھی حد نگاہ میں واضح کمی آئی، قو می شاہراہ پر لاہور سے چیچہ
وطنی تک حد نگاہ صفر سےتیس میٹر تک رہی جبکہ موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں
سے فیصل آ باد اورایم فور فیصل آباد سے گو جرہ کو ٹر یفک کے لیے بندکر دیا
گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں دھند
اورسموگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں
ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کریں۔
ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کا منع کیا ہےاور ماسک اور چشمے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان نے محمد نعیم
نے کہا کہاسموگ انسانی صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے اس سے بچاؤ کے لئے
ضروری ہے جبکہ شہریوں اور انتظامیہ کوملکر اس مسئلے کا حلا نکالنا ہوگا۔
ایک شہری ریحان خان نے کہا کہ دھند تو ہمیشہ ہی پڑتی ہے جبکہ اس بار یہ آلوگی کی وجہ سے پریشانی ہو رہی ہے۔
ایک شہری منیر شاہ نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے بہت پریشانی ہو رہی ہے۔