دنیاپور ،سرکاری اسکول عملے سے محروم ،بچوں سے صفائی ستھرائی کا کام لیا جانے لگا
ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا پنجاب؟
عملے سے محروم اسکول میں مستقبل کے معماروں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے جھاڑو تھما دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پڑھا لکھا پنجاب کے دعوے ہوا ہو گئے
دنیاپور میں بیشتر گورنمنٹ ا سکول سیکیورٹی گارڈ چوکیدار، نائب قاصد اور
مالی سے محروم گورنمنٹ اسکولوں میں بچوں سے صفائی ستھرائی کا کام لینے کا
سلسلہ رک نہ سکا، 327ڈبلیو بی گورنمنٹ ا سکول کے کمروں اور احاطہ میں ایک
گھنٹہ تک جھاڑو پھیرنے والے بچے گرد آلود کپڑوں میں رہنے پر مجبور، اسکول
ٹائم سے ایک گھنٹہ پہلے آکر جھاڑو پونچھاشروع کردیتے ہیں کپڑے گرد آلود
ہوجاتے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہا جب حکومت کی پالیسی آئے گی تو ہمیں بھی عمل مل جائیگا۔