Nov 07, 2017 05:29 pm
views : 581
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Faisal Javed Khan Media Talk
اسلام آباد،نواز شریف اورزرداری نیب قانون میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں،فیصل جاوید
رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور
نواز شریف کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے نیب کے قانون میں ترمیم کرنے جا رہے
ہیں،اگر انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو گزشتہ دھرنے بھول جائیں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا گزشتہ پانچ روز کے تابڑ توڑ جلسوں سے سب کو
پتہ چل گیا ہے کہ عوام کہاں کھڑی ہے،قوم عمران خان کی ایک کال کا انتظار کر
رہی ہے،عمران خان نے قوم کو تیار کر لیا ہے اگر نیب قانون میں کسی قسم کی
ترمیم کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی اور لوگ گزشتہ دھرنے بھول جائیں
گے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف سمیت دیگرکا نام ای سی
ایل میں ڈالا جائے جو قانون عام آدمی کے لئے وہی سب کے لئے ہونا
چاہیے،جمہوریت کی بقا کا واحدراستہ انتخابات ہیں۔
فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری باریاں بدلتے رہتے ہیں یہ اندر سے ایک ہیں اور انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔