جہلم ،پوٹھو ہار کے بیلوں کے روایتی ٹومبی مقابلوں کا انعقاد
پوٹھوہار کا روایتی کھیل بیل اکھاڑہ جسے پنجابی میں ٹومبی کہا جاتا ہے
،مقابلے میں کنویں کے زیادہ چکر لگانے والی جوڑی کو انعامات دئے جاتے ہیں۔
پنجاب کا روائتی کھیل ٹومبی بیل اکھاڑہ جہلم کے علاقے لوٹا میں منعقد ہو جس
میں پنجاب بھر سے شائقین نے شرکت کی ،ٹومبی کھیل میں دو بیل کنوئیں کے
ساتھ جوڑے جاتے ہیں 10 منٹ میں زیادہ چکر لگانے والی جوڑی کو پہلا انعام
دیا جاتا ہے اس اکھاڑے میں پہلے دس بیلوں کی جوڑی کے مالکان کو انعامات سے
نوازا جاتا ہے۔
بیل اکھاڑے میلے کے آغاز میں بالکل خاموشی چھا جاتی ہے تا کہ بیل اپنی پوری
طاقت کے ساتھ مقررہ وقت تک زیادہ سے زیادہ چکر لگائے اس بیل اکھاڑے مقابلے
میں آئے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے پوٹھوہار کا کلچر ہے کہ ہم ہر
سال اسی طرح بیلوں کے اکھاڑے کا انعقاد کرتے ہیں۔
میلے کو دیکھنے والے افراد بہت خوش دکھائی دے رہے تھے بیلوں میں دلچسپی
رکھنے والے افراد کا کہنا ہے ہم بیلوں کو بہت مہنگے داموں خرید کر ان کے
لیے کھانے اور بہترین رہائش کا بندوبست کرتے ہیں اور ان کی تواضح دیسی گھی
سے کی جاتی ہے۔
میلے کا انعقاد کرنے والے شخص نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے پنجاب کا یہ روایتی کھیل ہے لیکن ہم اپنی مدد آپ
کے تحت یہ کھیلوں کا انعقاد کرتے ہیں حکومت کو بھی ایسے بیلوں کے اکھاڑے
کی سرپرستی کرنی چایئے تا کہ یہ کھیل آیندہ آنے والی نسلوں میں بھی جاری رہ
سکے۔