Nov 08, 2017 02:22 pm
views : 656
Location : Air Headquarter
Islamabad- Commander Royal Jordanian Air Force visited Air Headquarters
اسلام آباد،رائل اردن فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
رائل اردن فضائیہ کے ایک وفدنے کمانڈررائل اردن ائیرفورس،میجر جنرل
(پائلٹ)یوسف احمدالہنیتی کی سربراہی میں آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا
دورہ کیا ہے۔
ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل
امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے
انہیں سلامی پیش کی ۔
بعد ازاں کمانڈررائل اردن فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل
سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر
تبادلہ ء خیال کیا ، کمانڈررائل اردن فضائیہ نے پاک فضائیہ کے افراد کی
پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔
کمانڈررائل اردن ائیرفورس،میجر جنرل (پائلٹ)یوسف احمدالہنیتی نے دہشتگردی
کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا اور پاک فضائیہ کے
تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا،پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ
پاکستان اور اردن کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے
اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو مزید
وسعت دی جائے گی۔