اسلام آباد، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جمہوریہ پولینڈ کے سینیٹ کے مارشل اسٹینسلا کارزپوسکی سےملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمہوریہ پولینڈ کے سینیٹ کے مارشل اسٹینسلا
کارزپوسکی سےملاقات کی،ملاقات میں باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید
تقویت دینے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اہم عالمی اور علاقائی پیش
رفتوں پر دوطرفہ تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے خیالات پر مفاہمت پیدا کرنے
کے لئے پارلیمانی تبادلے اہم ہیں،انہوں نے بالخصوص توانائی، زراعت اور فوڈ
پراسیسنگ سمیت دیگر شعبوں میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت
پر زور دیا،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کرتی معیشت پولینڈ کے
سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کیلئے منافع بخش مشترکہ منصوبوں کے ذریعے
مختلف شعبوں میں وسیع تر مواقع پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس امر کو سراہا کہ پارلیمانی تبادلے دوطرفہ
تعاون اور اہم علاقائی اور عالمی پیش ہائے رفت پر ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو
بہتر طور پر سمجھنے کیلئے اہم ہے۔
اس موقع پر اسٹینلا کارزپوسکی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سینیٹر گیان چند، پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پائیٹر اے اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔