Nov 08, 2017 04:42 pm
views : 597
Location : CM Secritariat
Lahore- Environment Minister Chairs Meeting Regarding Smog
لاہور،صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیر صدارت سموگ سے متعلق اجلاس
صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیر صدارت سموگ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ اینڈکئیرخواجہ عمران نذیر ،چیف
سیکرٹری ریٹائرڈ کیپٹن زاہد سعید، زراعت، ٹرانسپورٹ ،انڈسٹری ، انہا ر ،
لاہور ویسٹ مینجمنٹ ، ضلعی حکومتیں،ٹریفک پولیس ،ماحولیاتی ایکسپرٹس
،موسمیات اورسپارکوکے اعلیٰ عہدداران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیر صدارت سموگ سے متعلق کیے
جانے والے اقداما ت کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تما م متعلقہ محکموں کو اپنی اپنی جگہ پر ماحول کی بہتری کے لیے
لونگ ٹرم،مڈ ٹرم اور شورٹ ٹرم بنیادوں پر لائحہ عمل متعین کرنے بارے ہدایات
دی گئیں خصوصی طور پر زراعت اور صنعت کے شعبوں میں ماحول دوست جدید
ٹیکنالوجی کے استعمال، فورسٹ لینڈ پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم اور
درختوں کی ضرورت ،اہمیت اور حفاظت کے متعلق تما م محکموں کواپنا کردار ادا
کرنے اور آگاہی مہم کا آغاز کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں فیکٹریوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلیے مناسب اوردیر پا منصوبہ بندی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔
اس موقع پر سیکرٹری تحفظ ماحول نے بتایاکہ محکمہ تحفظ ماحول نے بھٹہ ایسوسی
ایشن کے تعاون سے انوائرمنٹ فرینڈلی نیپالی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے
ہوئے رائیونڈ میں ماڈل بھٹہ بنایا ہے جو ابھی ٹرائل پر ہے،سموگ کے مسلے کو
حل کرنے کے لیے ہمیں بین الاقوامی ٹیکنیکل ایکسپرٹس کی معاونت درکار ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ اینڈکئیرخواجہ عمران نذیر ،چیف
سیکرٹری ریٹائرڈ کیپٹن زاہد سعید، زراعت، ٹرانسپورٹ ،انڈسٹری ، انہا ر ،
لاہور ویسٹ مینجمنٹ ، ضلعی حکومتیں،ٹریفک پولیس ،ماحولیاتی ایکسپرٹس
،موسمیات اورسپارکوکے اعلیٰ عہدداران نے شرکت کی ۔