وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور
دیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخ، گرمجوشی اور بھائی چارے سے
عبارت قریبی تعلقات استوار ہیں جو پھلتے پھولتے رہنے چاہئیں۔
متحدہ عرب مارات کے سفیر نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے
ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کے مضبوط
عزم کے ساتھ آئے ہیں۔
یو اے ای کے سفیرنے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی 148سربانی یاس فورم147
میں حالیہ شرکت اور پاکستان اور یو اے ای کے وزراءکے درمیان شاندار ملاقات
کو سراہا،انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات
کے استحکام کیلئے طویل مدتی روڈ میپ کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم نے یو اے ای کے سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان یو اے ای میں
ایکسپو 2020ءمیں نمایاں انداز میں شرکت کرے گا،وزیراعظم نے کہا کہ وہ
پاکستان میں یو اے ای کی قیادت کا خیرمقدم کرنے پر خوشی محسوس کریں گے، اس
سے دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کیلئے دونوں اطراف کو موقع فراہم ہو گا۔