قصور،پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج
قصور میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے چیئر مین پیپلز پارٹی
بلاول بھٹو کی ہدایات پر پیپلز پارٹی قصور کے رہنماؤں نے پریس کلب قصور کے
باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کاردز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے
مطالبات درج تھے ،اس موقع پر مظٓہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں جبکہ اس اقدام سے
حکومت کی عوام دشمنی واضح ہوگئی ہے،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے پیٹرول کی
قیمتوں کو کم کیا جائے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی
قصور کے رہنما نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے حکم پر احتجاج کر رہے ہین ن
لیگ کے دعوے کیا ہوئے ریلیف کے بجائے پٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام کے ساتھ
زیادتی کی گئی ہے۔
ایک اور پی پی رہنما نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔