اسلام آباد،ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں ؎ انکا بغض اور غصہ انکے الفاظ کی صورت میں سامنے آیا،نواز شریف
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہےکہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں
اور انکا بغض اور غصہ انکے الفاظ کی صورت میں سامنے آ گیا ہے۔
میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاگ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست
مسترد ہونے پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ پتا تھا کہ
میرے حق میں فیصلہ نہیں آئے گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں،ججز کا بغض اور غصہ ان
کے الفاظ میں آ گیا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ انکا سارا بغض ، غصہ اور الفاظ
تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے۔
واضح رہے کہ آج سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا
کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئےاحتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم پر ان کی
موجودگی میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔