Nov 08, 2017 07:32 pm
views : 595
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index rises by 209 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 209 پوائنٹس کے اضافے
کے ساتھ 41259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 189 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،142 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 34 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔