چیچہ وطنی، سول سیشن کورٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز
چیچہ وطنی سول سیشن کورٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ
اینڈ سیشن جج چیچاوطنی محمود حیات نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح
کیا۔
اس موقع پر میاں حسن طارق سول جج چیچاوطنی نے کہا چیچاوطنی کچہری میں پودے
لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے، عوام زیادہ سے زیادہ پودے لگائے یہ
وقت کی اہم ضرورت ہے درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جاسکتا ہے
اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن، سول ججز میں راؤ محمد نزیر ،مجیب
الرحمن شامی محمد،مس عظمی ظہور،راشد شبیر کے علاوہ ڈی ایف او جنگلات صدیق
ڈوگر ایس ڈی او راؤ عتیق کے علاوہ تمام عدالتی عملہ بھی موجود تھا۔