کراچی،ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان سیاسی اتحاد قائم ہوگیا
ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان ،شترکہ الائنس قائم ہو گیا
ہے،دونوں جماعتوں کی جانب سے قائم ہونے والے الائنس کا اعلان فاروق ستار
اور مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کیا۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا صوبہ سندھ
بہت مسائل میں گھرا ہواہے ، کراچی میں سیاست کرنے والی جماعتوں نے یہ
محسوس کیا کہ ہمیں کراچی کے مسائل کو حل کرنا ہے، اور کراچی کی عوام کے
مسائل حل کیے جائیں۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ
آج کی کانفرنس کا مطلب یہ ہے کہ کراچی اور صوبہ سندھ کی ووٹ بینک کی تقیسم
کو روکا جائے ، اور عدم تشدد کی پالیسی کو ختم کیا جائے ، اور امن کو دیر
پا امن میں تبدیل کیا جائے ، یہاں ہرحال بدامنی کو روکا جائے ، سیاسی تشدد
کو کسی حال میں دوبارہ کراچی میں گھر کرنے سے روکا جائے اس مقصد کیلئے ایک
عرصے سے پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان مشاورتی عمل جاری تھا اس کے
نیتجے میں ہم نے فیصلہ کہ سندھ اور کراچی کی عوام کے مسائل حل کریں ایک
متحدہ کوشش کریں ، اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایک سیاسی اتحاد قائم
کریں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے اس لیے آج ہم آپ کے سامنے آئے ہیں، ہم یہاں
کے ووٹ بینک کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے یہاں آئے ہیں۔
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاکہ ایک منشوراورایک پارٹی کے
نام سے جدوجہدکریں گے جبکہ فاروق بھائی سے آئندہ الیکشن میں تعاون پر6ماہ
سے سلسلہ چل رہاہے۔
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک پارٹی کانام،ایک
انتخابی نشان،ایک منشورپرجدوجہدکااعادہ کرتے ہیں،نئے نام سے جدوجہد کا
فیصلہ ہوا ہے اور پارٹی کا نیا نام ایم کیو ایم نہیں ہوگا ،ہم جدو جہد ایسے
نام سے کریں گے جو ایم کیو ایم نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ میں پہلے دن سے ہی
کہتا تھا کہ ایم ایم کیو ایم متحدہ بانی کی ہے اورر ہے گی، فاروق بھائی سے
آئندہ الیکشن میں تعاون پر6ماہ سے سلسلہ چل رہاہے جبکہ فاروق ستار نے بھی
اس حوالے سے کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر دونو ں جماعتوں کے کارکنان پریس کلب میں موجود رہے اور خوب نعرے بازی کی۔