کوئٹہ،چمن ہاؤسنگ اسکیم میں دھماکہ 3 پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ میں چمن ہاوسنگ سکیم میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے
نتیجے میں ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس حامد شکیل سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی
ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلعی دارلحکومت کوئٹہ کی چمن ہاؤسنگ سکیم میں دھماکہ ہوا
ہے،دھماکا ڈی آئی جی پولیس حامدشکیل کی گاڑی کےقریب ہوا،دھماکےمیں اےآئی
جی پولیس حامد شکیل زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3اہلکار زخمی اور 3 شہید ہو چکے ہیں،دھماکےکےزخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔