لاہور،حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؓ کے عرس کی تقریبات کا آغاز
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئیں
ہیں صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نےمزار داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ پر
چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا عرس کے موقع پر ملک بھر سے
زائرین کی کثیر تعداد کا داتا دربار آمد پر سلسلہ جاری ہےتقریبات کے آغاز
پر تلاوت کلام پاک ،نعت خوانی سمیت محفل سماع کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر
لاکھوں زائرین نے امت مسلمہ کی سلامتی ،پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے
خصوصی دعائیں مانگیں عرس کے موقع پر دودھ کی روایتی سبیل کا بھی اہتمام
کیاگیا جہاں پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے گوالوں نے منوں دودھ کا نذرانہ
پیش کیا ۔
دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس پر ٹریفک کا خصوصی پلان جاری کیاگیا۔
سیکورٹی نقطہ نگاہ سے لاہور پولیس نے مزار داتا دربار کی طرف آنے والے تمام
راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا لوئر مال پر واقع کچہری چوک سے بھاٹی
گیٹ اور داتا دربار سے ٹیکسالی چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کو داخل ہونے کی
اجازت نہ تھی۔
اس کے علاو ہ مزار داتا دربار میں داخل ہونے والے زائرین کی جامہ تلاشی کے
ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹ سے گزارا جاتا رہا واضح رہا آج عرس کی تقریبات کا
دوسرا دن ہے۔