Nov 09, 2017 03:36 pm
views : 609
Location : Civil Hospital
Quetta- Blast On Police Official Update
کوئٹہ ،پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ڈی آئی جی حامد شکیل شہید
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی حامد شکیل
شہید ہوگئے ہیں ،دھماکے میں 3اہلکار شہید اور 8زخمی ہو ئے، دھماکے میں
پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی رپورٹ طلب
کرلی۔
چمن ہاؤسنگ سکیم ایئرپورٹ روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، پولیس
حکام کے مطابق ڈی آئی جی حامد شکیل کو نشانہ بنایا گیا، ڈی آئی جی سمیت تین
افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل
کردیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہےجبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو
گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں، شہداءمیں ڈی آئی جی کا پرسنل سیکرٹری
اور ڈرائیور شامل ہیں، زخمیوں میں تین پولیس اہلکار اور دوشہری شامل ہیں،
وزیراعلیٰ ثناءاﷲ زہری نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔