لاہور،مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا
140 واں یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس سسلے میں
ملک بھر میں ان کے ایصال ثواب کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا گیاہے،سب سے اہم
تقریب مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی تھی۔
پاک بحریہ کے کیڈٹس اور جوانوں نے پنجاب رینجرز کے جوانوں کی جگہ مزار
اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے،تقریب میں اسٹیشن کمانڈر لاہور
کموڈور ساجد محمود نےپریڈ کا معائنہ کیااورمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات
درج کئے،اسٹیشن کمانڈر نے چیف آف نیول اسٹاف اور پاک بحریہ کے افسروں و
جوانوں کی جانب سے علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ
خوانی کی۔