Nov 09, 2017 04:06 pm
views : 614
Location : Naval Headquarter
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi visits Naval Headquarters
اسلام آباد،وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملکی بحری اثاثوں کی
حفاظت ، بحری سرحدوں کے دفاع اور گوادر بندر گاہ اور سی پیک کو بحری
سکیورٹی کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،پا کستان کی ترقی کا انحصار میری
ٹائم سیکٹر کی بھر پور فعالیت پر ہے،حکومتِ پاکستان پاک بحریہ کو مکمل
تعاون فراہم کرے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیول ہیڈ
کوارٹرز کا دورہ کیا ،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربرا ہ ایڈمرل
ظفر محمود عباسی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و
چوبند دستے نے وزیراعظم پاکستان کو سلامی پیش کی،وزیراعظم نے پاک بحریہ کے
سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں مختلف پیشہ ورانہ امور
پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم کو پاکستان کو لاحق میری ٹائم چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی
ترقی اور اضافی شپ یارڈز کی ضرورت پر بریفنگز دی گئیں۔متعلقہ وفاقی وزرابھی
بریفنگز میں موجود تھے، اس موقع پر وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا
پاک بحریہ ملکی بحری اثاثوں کی حفاظت ، بحری سرحدوں کے دفاع اور گوادر بندر
گاہ اور سی پیک کو بحری سکیورٹی کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پا
کستان کی ترقی کا انحصار میری ٹائم سیکٹر کی بھر پور فعالیت پر ہے۔ انہوں
نے کہا حکومتِ پاکستان پاک بحریہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، وزیرِ اعظم
نے کمانڈ آپریشن سنٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں آپریشنل سرگرمیوں کے بارے
میں تفصیلا ت سے آ گاہ کیا گیا۔