Nov 09, 2017 04:41 pm
views : 663
Location : Bacha Khan Girls College
Peshawar- Book Fair in Bacha Khan Girls College
پشاور،باچا خان گرلز کالج میں مختلف مصنفین کی کتابوں کی رونمائی
پشاور کے باچا خان گرلز کالج میں مختلف مصنفین کے کتابوں کی رونمائی کیلئے
تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی مہر تاج روغانی کہتی
ہیں کہ لاتعداد لکھاری ہونے کے باوجود پڑھائی کا رجحان انتہائی کم ہے،جبکہ
میجر عامر کا کہناہے کہ کتابیں موجودہ دور میں اہم ہتھیار کا کردار ادا
کرسکتی ہیں۔
پشاور کے باچا خان گرلز ڈگری کالج میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام کتب
رونمائی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں مختلف مصنفین کے آٹھ کتابوں کی
رونمائی کی گئی،تقریب کی مہمان خصوصی میجر عامر اور ڈپٹی سپیکر خیبر
پختونخوا اسمبلی مہر تاج روغانی تھیں۔
شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مہر تاج روغانی نے کہا کہ اس خطے نے لا تعداد
لکھاریوں کو جنم دیا ہے تاہم بدقسمتی سےپڑھائی کا رجحان انتہائی کم ہے۔
تقریب کی صدارت کرنے والے میجر محمد عامر نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اب جنگیں لفظوں کے محاذ پر لڑی جاتی
ہیں اسلئے کتابیں اہم ہتھیار کی حیثیت رکھتی ہیں۔