Nov 09, 2017 06:56 pm
views : 578
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ،منگل کو عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آجائے گا،فواد چوہدری
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منگل کو عمران خان
اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آجائے گا،اب جب مقدمہ اختتام کی
جانب جا رہا ہے تو حنیف عباسی نے کیس کو طوالت دینے کے لئے درخواست دی جسے
سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک
انساف کے رہنما نے کہا چونکہ عمران خان کے خلاف مقدمہ ختم ہونے جا رہا ہے
اس لئے ن لیگ والوں نے بھی سپریم کورٹ آنا چھوڑ دیا ہے،جبکہ ن لیگ کے وکیل
بھی آج جوتے اتار کر بھاگتے نظر آئے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پہلے صرف بنی گالہ کا رکارڈ دیکھنے کو کہا گیا
پھر لندن فلیٹس اور پھرکاؤنٹی کرکٹ جن سب میں عمران خان کلیئر تھے ،عمران
خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز ردی کی ٹوکری میں جا رہے ہیں۔