Nov 09, 2017 07:14 pm
views : 548
Location : Sindh Assembly
Karachi- PPP Saeed Ghani Media Talk
کراچی،الیکشن سے قبل تمام اینٹی پیپلزپارٹی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گی ،سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم دھڑو ں
کا یک ہونا کوئی بڑی بات نہیں پہلے بھی پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے
ہی ایم کیو ایم کو بنایا گیا تھا۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سعید غنی نے کہاکہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا الحاق کافیصلہ
اپناہے، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک ہی ہیں،ان میں کوئی فرق نہیں،انہوں نے
کہا کہ لوگ ان کو ووٹ دیتے ہیں ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں، انتخابات
لڑناہرسیاسی جماعت کاحق ہے، ماضی کی طرح پی پی کےخلاف تمام اتحادوں کوشکست
دیں گے۔
پیپلز پارٹی کےرہنما نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل تمام اینٹی پیپلزپارٹی
جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ تلخ لہجہ نوازشریف، ن
لیگ اور اداروں کیلئے مناسب نہیں،انہیں الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا
چاہیے۔