پشاور پاکستان کا بڑا چڑیا گھر تکمیل کے مراحل میں
پشاور کے باسیوں کو اب چڑیا گھر کی سیر کرنے دوسرے شہروں کو جانے کی ضرورت
نہیں،پشاور میں بنے گا پاکستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر جس میں شیر ، ہاتھی،
چیتے سمیت تمام جانور موجود ہونگے۔
پشاور میں بنے والا ہے پاکستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر،جنگل کے بادشاہ شیر
نے بھی مار دی چڑیا گھر میں انٹری جبکہ ساتھ ساتھ شتر مرغ، بندر میاں بھی
چڑیا گھر پہنچ گئے ہیں،جبکہ مزید جانور بھی بہت جلد لائے جائینگے۔
پشاور کے باسیوں کو اب چڑیا گھروں کی سیر کرنے دوسرے شہر جانے کی ضرورت
نہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ بے صبری سے چڑیا گھر کے کھلنے کا انتظار کر رہے
ہیں
انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر کو عوام کے لئے دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر
پشاور زو امانت علی نے کہا کہ ابھی تک شیر سمیت مختلف جانور چڑیا گھر میں
آگئے ہیں جبکہ مزید اور جانور بھی لائے جا رہے ہیں،دسمبر تک چڑیا گھر کا
کام مکمل ہو جائےگا۔
ایک شہری عتیق الرحمٰن نے کہا کہ یہ چڑیا گھر پاکستان کا بڑا چڑیا گھر ہوگا جو کے پی کے کی عوام کے لئے خوشخبری ہے۔