Nov 09, 2017 08:02 pm
views : 448
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 531 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 531 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 531 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 41790 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 289 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،84 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔