لاہور،الزامات کی نہیں بلکہ ترقی کی سیاست کامیاب ہوگی،شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس
منزل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا, ہماری
حکومت نے شفافیت، میرٹ اور برق رفتاری سے منصوبوں کی معیاری تکمیل کا کلچر
پروان چڑھایا ہے, وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا
کرپاکستان مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سےاپنے دفتر میں ملاقات کی
صوبائی وزرا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی وسائل کی
پائی،پائی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی گئی ہے،ملک میں
اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبے عوام کو ریلیف دے رہے
ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی
ہے،پاکستان میں الزام تراشی اور افرا تفری کی نہیں بلکہ صرف خدمت کی سیاست
کامیاب ہو گی۔
وزیراعلیٰ نےمزید کہا کہ پاکستان کا تیزی سے طے ہوتا ہوا ترقی کا سفر
مخالفین پر بجلی بن کر گر رہا ہے۔ ملک کی تیز رفتار ترقی سے عوام کی
خوشحالی کے دشمنوں کی پریشانی بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ افراتفری اور
انتشار پھیلانے والوں نے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان
کے باشعور عوام نے ترقی کے مخالفین کی ہرکوشش کا ناکام بنایا ہے۔
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سردارممتاز
خان،اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری طاہر احمد سندھو،ملک ذوالقرنین
ڈوگراوراحسان الحق باجوہ شامل تھے ۔