Nov 10, 2017 03:53 pm
views : 564
Location : Different Places
Karachi- Chehlum Imam Hussain (R.A) Procession Security Arrangements
کراچی،چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
چہلم امام حسینؓ کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
ہیں،مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، اور اپنے روایتی
راستوں سےہوتا ہوا،حسینیاں ایرانیاں کھارادرپراختتام پذیرہوگا۔
جلوس کے شرکاءکی پارکنگ کیلئے باغ جناح ،شارع قائدین،نیو ایم اے جناح روڈ
اور ریلوے گودام نزد کراچی اسٹاک ایکسچینج پر انتظام کیا گیا ہے۔
جبکہ سبیل والی گاڑیاں صدر دوا خانے سے جلوس میں شامل ہونگی،شرکاءجلوس
کیلئے سوسائٹی آفس سے نمائش چورنگی تک جبکہ جلوس کے اختتام پر شہر کے
مختلف علاقوں میں فری ٹرانسپورٹ چلے گی۔
ٹریفک پولیسکی جانب سے چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے سبب کراچی کے ایم
اےجناح روڈجانےوالی تمام اطراف کی رابطہ سڑکیں بندکردی گئی ہیں۔ٹریفک پولیس
حکام کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مشکلات کا
سامنا ہے ،جسکے لیئے شرکاءجلوس ،اسکاؤٹس اراکین اور مقامی انتظامیہ تعاون
کرے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں 9 اور 10
نومبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔