لاہور،پنجاب حکومت کی جانب سے چین کے تعاون سے لاہور میں پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کر دی گئی رانا مشہود
پنجاب حکومت کی جانب سے چین کے تعاون سے لاہور میں پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کر دی گئی ہےجو مارچ سے کلاسز کا آغاز کرے گی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پنجاب تیان جن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،
ٹیوٹا پنجاب اور تیان جن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن چین کے
درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، معاہدے پر یکم جون کو چین میں دستخط ہوئے تھے۔
رانا مشہود کہا کہ اس یونیورسٹی میں 8 کورسز میں ڈگری دی جائے گی،چین کے
پاس ٹیکنالوجی اورجدید تعلیم ہے، اسی لیے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
وزیر تعلیم نے مزیدکہا کہ ایسٹ انڈیا کی مثال درست نہیں ان کے اساتذہ اور
آلات لینا مجبوری ہے،اس موقع پر ٹیوٹا کے چیئرمین عرفان قیصر کا کہناتھا
کہ اس یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ3 ارب روپے ہےجس میں 1600 طلباکو داخلہ ملے
گااور 4 سال میں ڈگری پروگرام مکمل ہو گا۔