Nov 10, 2017 05:04 pm
views : 561
Location : Different Places
Peshawar- Chehlum Imam Hussain (R.A) Procession Security
پشاور،چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پشاور میں چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے
گئے ہیں جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اندرون شہر میں موبائل سروس معطل ہے
اورشہر کے تمام داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا جلوس کی سیکیورٹی کے لیے
پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
دوسری جانب سے یکہ توت کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 21
جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکر لیا ہے ،گرفتار ملزموں میں 8 غیر قانونی مقیم
افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں 215 گھروں کی تلاشی لی گئی کسی بھی
ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی الرٹجا ری کردیا گیا ہے۔
چہلم امام حسین کے سلسلے میں آج 3جلوس برآمد ہوں گے پہلا جلوس امام
بارگاہ علمدار کربلا قصہ خوانی سے برآمد ہوگا،جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا
ہوا امام بارگاہ آخوندآباد اندرون کوہاٹی میں اختتام پذیرہوگا۔