Nov 10, 2017 05:17 pm
views : 638
Location : Different Places
Lahore- Chehlum Imam Hussain Procession Security
لاہور،چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر مجالس و جلوس کا انعقاد
نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام
سے منایا جا رہا ہے اس مناسبت سے شہر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں
جبکہ علم، ذوالجناح اور تعزئیے کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں جن میں علماء اور
ذاکرین شہدا ئے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
لاہور میں مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہو اجو مقررہ
راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا، علاوہ ازیں موچی گیٹ
کے علاقہ میں پولیس145 رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں
2مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا، دونوں افراد کو نامعلوم مقام پر
منتقل کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز لاہور کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون
سروس بند رہی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاہور
میں جمعرات کی دوپہر کے بعد موبائل سروس بند ہونا شروع ہو گئی تھی جبکہ آج
بھی شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔
سروس بند رکھنے کیلئے پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ کو درخواست کی گئی تھی۔