Nov 10, 2017 05:55 pm
views : 572
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- Namaz e Jummah in Chehlum Imam Hussain Procession
کراچی،چہلم امام حسین کے جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین امام بارگاہ رلی رضا پر ادا کر دی
ملک بھر میں آج شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے اور سلسلے میں مختلف شہروں سے جلوس بھی برآمد ہو رہے ہیں۔
کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں نکالے جانے والےمرکزی جلوس
کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور مقررہ راستوں کو
کنٹینرز اور لگا کر بند کیا گیا ہےجبکہ شہر بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل
سواری پر پابندی ہے شہر قائد میں صبح 10 سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس
بھی معطل رہے گی۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا
جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر ادا
کی مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پر
اختتام پذیر ہوگا۔