Nov 10, 2017 06:30 pm
views : 599
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- Chehlum Imam Hussain Procession
کراچی،چہلم امام حسین کا جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں
ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا
ہےاس سلسلے میں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کا اہتمام کیا جا رہا
ہے،کراچی میں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں اور
مجالس عزا منعقد ہونے کی جگہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ملحقہ
راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر موٹر
سائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے، کراچی میں صبح دس بجے سے رات دس
بجے تک موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔