Nov 10, 2017 06:38 pm
views : 570
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- Protest For Shia Missing Persons
کراچی،چہلم امام حسین کے جلوس کے شرکا کا لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج
چہلم امام حسین کے جلس کے شرکا کی جانب سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے
لئے ایم اے جناح روڈ پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں
بینرز پلے کارڈز اور لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھا رکی تھیں جن پر لاپتہ
افراد لہ رہائی کے نعرے درج تھے۔
مطاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مجلس وحدت مسلمین کے رہنما احمد اقبال رضوی
نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جیل بھرو تحریک چلائی گئی
،کوششیں کی گئیں تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
مظاہرین نے حکومت سے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔