Nov 10, 2017 12:00 am
views : 586
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- MQM Pakistan Farooq Sattar Media Talk
کراچی،دل کی سن کر سیاست چھوڑنے فیصلہ کیا،والدہ کے حکم پر واپس آیا،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کربلا والوں کی
شہادت تقدس اور احترام کا تقاضہ کرتی ہے اس سلسلے میں ہمیں اپنی اجتماعی و
انفرادی زمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے،کربلا والوں کی قربانیوں کی روح کو
اپنی سیاست معاشرت اور اپنی زندگی میں قائم کرنا چاہیے۔
ایم اے جناح روڈ پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چہلم
امام حسین کے موقع پر فاروق ستار نے کہا ہم جو بھی فیصلے کویں وہ اجتماعی
مقاصد کے لئے ہونے چاہئیں۔
فاروق ستار نے سیاست چھوڑنے کے اقدام کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ رات اپنے دل
کی آواز سن کر سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاہم والدہ کے حکم پر سیاست میں
واپس آ یا اور میرے واپس آنے میں بھی شہدائے کربالا کی عقیدت ہی اہم وجہ
تھی۔