Nov 10, 2017 06:53 pm
views : 536
Location : Sindh Assembly
Karachi- PPP Sharjeel Memon Media Talk
ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے ،فاروق ستار نے اپنے قائد کی یاد تازہ کی،شرجیل میمن
پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان
کنفیوژن کا شکار ہے گزشتہ روز فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کے پرانے
قائد کی یادیں تازہ کیں، پارٹی چھوڑنا اور دوبارہ جوائن کرنا یہ ان کی
روایت تھی، اللہ ایم کیو ایم کی مدد کرے اور ان کی پریشانی دور کرے جب کہ
ایم کیو ایم جو اپنے لیے بہتر سمجھے وہ ان کا حق ہے۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
شرجیل میمن نے کہاکہ ہے کہ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کی پوزیشن
کمزور نظر آرہی ہے، ان کے پاس ایم کیو ایم جوائن کرنے کے علاوہ کوئی راستہ
نہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما نے مزیدکہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائزدے
گی جب کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھنے والوں کو خوش آمدید کہتے
ہیں،کراچی میں پی پی نے جو ترقیاتی کام کیے ہیں وہ عوام کی نظروں میں
ہیں،قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے جیل اصلاحات ضروری ہیں، جیلوں میں قیدیوں
کے مسائل حل کروانے کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے جب کہ جیل قید خانہ ہوتا
ہے اور وہاں مسائل ہوتے ہیں۔