Nov 10, 2017 07:42 pm
views : 548
Location : Different Places
Dera Ismail Khan- Chehlum Procession
ڈیرہ اسماعیل خان ،چہلم امام حسینؓ کاجلوس مرکزی راستوں پر رواں دواں
ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کی مضافاتی علاقوں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزاء اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراج
عقیدت پیش کر نے کیلئے چہلم کی مرکزی مجلس امام بارگاہ بموں شاہ پر منعقد
ہوئی جس میں علماء و زاکرین نے فلسفہ شہادت، حضرت امام حسین ؑ اور ان کی
اہلبیتؑ کی لازول قربانیوں اوران کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
عزادراں نے زنجیر زنی،ماتم داری اور نوحہ خوانی کے زریعے شہدائے کربلاکو
پُرسہ دیاجبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں ٹانک،کلاچی،پہاڑپور،پروا
سمیت متعددعلاقوں میں بھی چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں مجالس عزاء
وجلوسوں کا سلسلہ جاری ہے،اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے
کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔