اسلام آباد، وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ
وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول
لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید کے
لواحقین اور زخمیوں سے بھی ملاقات کی،انھیں اس موقع پر ایل او سی کی
صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ پاک فوج بھارتی
جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرِ اعظم نے
بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کی شدید مذمت کی اور
اس عزم کا دوبارہ اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی،
سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، اس موقع پر وزیرِ اعظم عباسی نے
شہری آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے کمیونٹی پروٹیکشن بنکرز کی تعمیر کیلئے
فنڈز کی منظوری دی اور شہداء کے اہلخانہ اور زخمیوں کی امدادی رقوم میں
اضافے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ
کے نتیجے میں زخمی ہونے والی لڑکی کو فوری طور پر اے ایف آئی آر ایم
منتقل کیا جائے،اس موقع پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی
موجود تھے۔