ڈیرہ غازی خان،پی ٹی آئی آج ڈیرہ غازی خان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے علاقے تونسہ شریف میں آج سیاسی طاقت کا
مظاہرہ کرے گی،اس سلسلے میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج تونسہ شریف سے ٹکرائے گا، جلسے کیلئے پنڈال سجا لیا گیا ہے، جب کہ تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔
جلسے سے خطاب کیلئے عمران خان اور جہانگیر ترین تونسہ شریف روانہ ہوگئے
ہیں، عمران خان سمیت پارٹی کی دیگر قیادت جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے
کا آغاز دن ایک بجے ہوگا، کمال پارک تونسہ میں بہت بڑا اسٹیج تیار کر لیا
گیا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی
ہیں۔
جلسہ گاہ کو بڑے بینروں سے سجا دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ہیں۔