Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 11, 2017 02:40 pm views : 620

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Shairf meeting with UK Delegation
  • Urdu

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں پاکستان کیلئے برطانوی وزیراعظم کے تجارت کے بارے میں ایلچی و رکن برطانوی پارلیمنٹ رحمان چشتی نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رحمان چشتی نے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبوداورتوانائی کے شعبہ میں شاندارکارکردگی پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے عوام کی خوشحالی کیلئے بہترین انداز میں کام کیا ہے اورتوانائی بحران کے خاتمے کیلئے بھی شہباز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بلاشبہ وزیر اعلیٰ کی کارکردگی سب سے بہترین ہے اور انکی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں ۔پنجاب حکومت کیساتھ مستقبل میں بھی مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کومزید فروغ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تاریخی اوربہترین تعلقات موجود ہیں اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید وسعت ملی ہے ۔
شہبا شریف نے کہا کہ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی اداری( ڈیفڈ)کیساتھ سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے بے مثال پروگرامز کامیابی سے چل رہے ہیں اور آنے والے وقت میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اورمسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ دعووں کی بجائے ہم نے ہر لمحہ ملک کی بہتری پر صرف کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ہے۔ توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ توانائی کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ زبانی جمع خرچ کی بجائے منصوبوں کو عملی شکل دی ہے۔ منصوبوں میں وقت اور اربوں روپے بچا کر نئے کلچر کی داغ بیل ڈالی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ برطانوی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بند ی و ترقیات ملک ندیم کامران ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام کے علاوہ کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلین برنس بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved