پشاور،چینی فنکاروں کا پشاور کا دورہ،نشتر ہال میں پرفارمنس،
پاکستان میں امن کی فضاء بحال ہونا شروع ہوگئی ہے،چائینیز فنکاروں نے
پشاور کادورہ کیا اور مقامی فنکاروں کیساتھ مل کر اپنے فن کا بھی مظاہرہ
کیا جبکہ دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان پر امن اور ہر لحاظ سے محفوظ ملک
ہے۔
امن کی بحالی کیلئے حکومت اور پاک فوج کی محنت نے رنگ لانا شروع کردیا
ہے،پاکستان میں امن کی فضاء بحال ہوتی جارہی ہے،زندگی کے مختلف شعبوں سے
وابسطہ چائینیز سی پیک کلچر کاروان کی شکل میں بیس روزہ دورے پرپاکستان آئے
ہوئے ہیں جبکہ کاروان کو مختلف مقامات کے سیر کرانے کا سلسلہ جاری ہے جس
کا مقصد سی پیک منصوبے میں اہم کردار اداکرنے والے پاکستان کے بہترین دوست
چین کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت سے واقف کرانا ہے۔
چین سے آئے وفد نےپشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی فنکاروں
کیساتھ نشترہال میں اپنے فن کا مظاہرہ کیاجس سے پشاورکے شہری بھی خوب محظوظ
ہوئے۔
چائینیز وفد کا کہنا تھا کہ انکی خواہش ہےکہ دنیابھرکے دیگر ممالک کے لوگ
بھی پاکستان آئیں کیونکہ پاکستان پرا من اور سیاحوں کیلئے محفوظ ملک
ہے اور پاکستان کے بارے میں باہر جو منفی تاثردیا جاتا ہے وہ سر اسر غلط ہے۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی فنکار شان
نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت بہت خوبصورت ہے اوردنیا بھر کے سیاحوں کو
پاکستان آنا چاہیے۔
چینی فنکارہ یان جان نے کہا اگر اس طرح کلچر ایکسچینج پروگرامات کاسلسلہ
جاری رہا تو پاک چین دوستی کے ثبوت دینے کیساتھ ساتھ پاکستان کا پر امن ملک
ہونے کابھی ثبوت دیا جا سکتا ہے۔
پروگرام کا انعقاد کرنے والی خاتون نے کہا کہ پروگرام کا مقصد پاکستان اور چین کی عوام کو ایک دوسرے کے اور قریب لانا ہے۔