لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کو خارج از
امکان قرار دے دیاجبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے
جمہوریت کے استحکام کے لیے مثبت کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنے صوبے میں کچھ نہیں کرسکے
اب قبل از وقت انتخابات کا سوشہ چھوڑ رہے ہیں، پاکستان کو جھوٹ اور بے
بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشنام طرازیاں کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبے میں سب
کے سامنے ہےاور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔