فیصل آباد،گیس لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے باعث استعمال شدہ گیزروں کی مانگ میں اضافہ
فیصل آباد کے شہری جہاں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں وہیں گیزر کی
مانگ میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ساتھ ساتھ گیزر کی قیمتیں بھی آسمان
سے باتیں کر رہی ہیں،جہاں گیزر فروخت کرنے کا کاروبارجاری ہے وہاں گیزر
بنانے اور اسکی مرمت کرنے کا کاروبار بھی زور و شور سے جاری ہے ۔
سوئی گیس سے چلنے والے یہ گیزر ٹھنڈے پانی کو گرم پانی میں بدلتے ہیں جو
سردیوں میں شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اس ہی لئے منافع خوروں نے
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال قیمت میں 30فیصد اضافہ کر دیا ہے جس سے گیزر کم
وبیش 15سے20ہزارروپے میں فروخت کیا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کے
ساتھ ہی گیزر کی قیمت میں بھی اضافے نے اڑان پکڑلی ہے اوپر سے گیس
لوڈشیڈنگ بھی پریشان کیے ہوئے ہے ، جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال
کی نسبت رواں سال لوہے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال لوہا 100روپے
کلو تھا، اب ایک 120 روپے ہو گیا ہے، اس لئے قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے۔
اس سلسلے مین زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا کہ نئے گیزر بہت مہنگے ہو گئے ہیں جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے بھی تنگ
آچکے ہیں حکومت سے گزارش ہے کہ کم از کم گیس تو بھیج دے تاکہ پریشانی کچھ
تو کم ہو سکے۔