Nov 11, 2017 04:45 pm
views : 578
Location : Pakistan Secritariat
Karachi- PSP Press Conference Preparations
کراچی ،مصطفی کمال فاروق ستار کی پریس کانفرنس کا جواب دیں گے،تیاریاں مکمل
پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال آج ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق
ستار کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دینے کیلئے پریس کانفرنس
سے خطاب کریں گے ،جس کے لئے ریاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں جبکہ پاکستان
سیکریٹیریٹ میں قناتیں لگا دی گئی ہیں جبکہ کرسیاں بھی پہنچا دی گئی
ہیں،پریس کانفرنس کے لئے پی ایس پی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے
گئے ہیں۔
پی ایس پی ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال آج پریس کانفرنس
سے خطاب کریں گے، ان کے ہمراہ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی بھی ہوں
گے،اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں ایم کیوایم
پاکستان سے اتحاد اور دیگر اہم اعلانات کئے جائیں گے،پارٹی ذرائع نے کہا ہے
کہ پی ایس پی آج سے 13 نومبرتک رکنیت سازی مہم چلائے گی، جس کیلئے پمفلٹ
بھی تیار کرلیا گیا ہے۔