کراچی، 5 نومبر کا ثابت کر دیا تھا کہ کاہماری ایم کیو ایم پاک صاف ایم کیو ایم ہے،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ پھر
ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے اورسمجھ نہیں آرہا کہ ہمیں یادگار شہدا پرجانے
سے کیوں روکا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ کارکنوں میں ایک بار پھر جوش و
ولولہ دیکھ رہاہوں 5 نومبر کا ثابت کر دیا تھا کہ کاہماری ایم کیو ایم پاک
صاف ایم کیو ایم ہے۔
ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچنے پر فاروق ستار نے ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی
ہے، ہمارے کارکنان کو یادگار شہدا جانے کی اجازت نہیں ملی، بڑی مشکل سے
رابطہ کمیٹی کو اجازت دی گئی ہے جو میرے لیے ناقابل فہم ہے،فاروق ستار نے
کہا کہ انتظامیہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ہماری جان کو خطرہ ہےمصطفیٰ
کمال کی جان کو خطرہ کیوں نہیں ہے،یادگار شہدا پر موجودہ اور ماضی کی ایم
کیو ایم کے حوالے سے چند دعوے کروں گا۔