Nov 11, 2017 06:13 pm
views : 581
Location : Ch. Ahmad Saeed house
Lahore- CM Punjab visit Ch. Ahmad Saeed house
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما چوہدری احمد سعید سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء چودھری احمد
سعید کی رہائش گاہ گلبرگ گئے اوروزیر اعلی نے چوہدری احمد سعید کو گلدستہ
دیا۔
وزیراعلی محمد شہبازشریف اور چودھری احمد سعید کے درمیان ملاقات بھی ہوئی
جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی،وزیراعلی
پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی
ترقی او رملک کی خوشحالی کے ا یجنڈے کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور گزشتہ
سوا چار برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ
سیاسی مخالفین نے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کے عالمی ریکارڈ بنائے
ہیں-انہوں نے کہاکہ ہر موقع پر یون ٹرن لینے والوں نے اپنے صوبے کا برا حال
کردیاہے -
شہباز شریف نے کہاکہ ہمارے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین
منصوبے ہیں اور کوئی مخالف بھی ان پرانگلی نہیں اٹھا سکتا-انہوں نے کہاکہ
عوام سے کئے گئے وعدے پہلے بھی پورے کئے آئندہ بھی کریں گے اور عام
انتخابات 2018ء میں خدمت ،دیانت اور شفافیت کی سیاست پھر کامیاب ہوگی-