پشاور،خیبر ایجنسی میں فاٹا یوتھ جرگے کا انعقاد
خیبر ایجنسی جمرود سٹیڈیم میں فاٹا یوتھ جرگہ کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل نے کی۔
جرگہ میں فاٹا کی تمام سیاسی پارٹیوں کر رہنماوں نے شرکت کی اور مطالبہ کیا
کہ فاٹا سے جلد از جلد ایف سی ار کا خاتمہ کر کے اس کو خیبر پختونخواہ میں
ضم کیا جائے۔
شاہ جی گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات بے معنی ہے اور ان کو
فاٹا میں آکر قبائلی عوام سے معافی مانگنی چاہیے اور شیشے کے محلوں میں
بیٹھ کر اس قسم کی باتیں کرنا ان کو زیب نہیں دیتا۔
جلسے شریک نوجوان اویس خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے
محروم ہیں،حکومت فوری طور پر ایف سی آر کے قانون کا خاتمہ کرے۔
سیاسی رہنما شاہ جی گل نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان واحد ملک ہے جس میں
علاقہ غیر ہے ایف سی آّر کے خاتمے کے بغیر سی پیک کے مثبت نتائج صحیح طرح
سامنے نہیں آسکتے۔