پاکپتن،ڈی پی اوپاکپتن اسماعیل الرحمن کھاڑک کی جانب سے کھلی کچہری کاانعقاد
پاکپتن کی عوام الناس کیلئے تھانہ احمد یار میں ڈی پی اوپاکپتن اسماعیل
الرحمن کھاڑک کی جانب سے کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیا، اس موقع پر ان کے
ہمراہ ڈی ایس پی عارفوالہ حاجی فواد احمد، ایس ایچ اوانسپکٹر نثار احمد منج
ا وردیگر پولیس ملازمین بھی موجود تھے ،کھلی کچہری میں ڈی پی او پاکپتن
نے عوام کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کئے ۔
اس موقع پر ڈی پی او پاک پتن نے کہا کہ اگر دشمنی بھی ہے توجھوٹا پرچہ نہیں
کٹوایا جائے ،جھوٹا پرچہ اور غلط گواہی اللہ پاک کے عذاب کو دعوت دینا ہے،
کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرناہے،انصاف کی فراہمی کے لیے
محکمہ پولیس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،عوام کھلی کچہریوں میں بلا خوف وخطر
آئیں،ایسے علاقوں کے لوگ جن کی رسائی ڈی پی او آفس تک مشکل ہے، ان علاقوں
میں ہر 15دن بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔
بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ احمد یار کی نئی بلڈنگ کادورہ کیا اورتعمیراتی
میٹیرئل کا معائنہ کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو جلداز جلد بلڈنگ کی تعمیر کے
احکامات جاری کئے۔
صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی پی او پاکپتن نے کہا کہ خود ساختہ ہڈیاں
توڑ کر اور زخم لگا کر جھوٹا میڈیکل لینے اور میڈیکل دینے والوں کے خلاف
کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ضلع کے ہر کونے سے جرم اور جرائم پیشہ عناصر کا
خاتمہ کیا جائے گا۔