Nov 11, 2017 07:32 pm
views : 529
Location : Liaquat Ali Khan Chowk
Karachi- MQM Rabita Committee Arrives at Mukka Chowk
کراچی،ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی لیاقت علی خان چوک آمد
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار لیاقت علی خان چوک پہنچ گئے
ہیں,جبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین انکے ہمراہ موجود ہیں،فاروق ستار نے مارچ
کا اعلان منسوخ کردیا ہے جبکہ یادگار شہدا پر حاضری کا پروگرام سینئر
رہنمائوں تک محدود رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے لیاقت علی خان چوک، مدنی مسجد اور اللہ والی چورنگی سے
یادگار شہدا جانے والے راستوں کو بند کیا گیا ہے، پولیس نے ڈبل ٹریک پر
ایک ٹریک کو بند کردیا ،عزیز آباد کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس اور
رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ رینجرز نے علاقے میں گشت بھی بڑھا
دیا ہے ،ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد لیاقت علی خان چوک پر موجود
تھی جبکہ کارکنوں نے جانب سے بھرپور نعرے بازی کی گئی اور ایم کیو ایم
رہنماؤں پر پھولوں کی ہتیاں نچھاور کی گئیں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے آج دو پہر 3
بجے اپنی قیادت میں اراکین رابطہ کمیٹی ، منتخب عوامی نمائندوں ذمہ داران
اور کارکنان کے ہمراہ عائشہ منزل چورنگی سے جلوس کی شکل میں یاد گار شہدا
پہنچ کر حاضری دینے کا اعلان کیا تھا۔