ڈیرہ اسماعیل خان ، انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری
ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا
سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)زبیر
نیازی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اطراف اور درابن روڈ پر
موجود غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیاجس میں سبزی منڈی کے دونوں
اطراف کی سڑکوں پر موجود غیر قانونی پتھارے جات، بل بورڈز اور دکانوں کے
حد سے تجاوز بورڈاُکھاڑ دیئے گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرزبیر نیازی نے کہا کہ صوبائی حکومت
کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ شہر کو ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کا
عزم رکھتی ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے دباؤ کوپسِ پشت ڈالتے ہوئے ،بلا
تفریق آپریشن کیا جا رہا ہے جس سے سڑکوں کو کشادہ کرنے میں مدد مل رہی ہے
اور عوام کو آمد ورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ بھی دیکھا جارہا ہے
زبیر نیازی نے کہا کہ اس آپریشن کے بعد سڑکوں کی مرمت اور از سر نو تعمیر
کے منصوبے جاری کئے جا رہے ہیں جس کے باعث ان سڑکوں کی کشادگی اس شہر کی
خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔