Nov 11, 2017 10:44 pm
views : 564
Location : Pakistan Secritariat
Karachi- Chairman PSP Press Conference
کراچی،فاروق ستار کو بتا دیا کہ پارٹی ختم کرسکتا ہوں متحدہ میں شامل نہیں ہو سکتا،مصطفیٰ کمال
سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پارٹی
بند کر سکتا ہوں لیکن متحدہ میں شامل نہیں ہو سکتا، کہا اگر ہم سے ملک کو
نقصان ہے تو پارٹی بند کر دیتے ہیں۔
پاکستان سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا
فاروق ستار گزشتہ 8 ماہ سے ہم سے ملاقات کرتے رہے، انکی 11 رکنی ٹیم ملاقات
کرتی تھی، ہم نے فیصلہ کیا ملکر جماعت کا نیا نام رکھا جائے گا، ملاقاتیں
فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے کروائیں، خواجہ اظہار، عامر خان سمیت
سب رہنما میٹنگز میں موجود ہوتے تھے۔
پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ پاکستان واپس آنے کے بعد ہمیں بے
شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن فاروق ستار نے پورے پاکستان کو یہ بات
باور کروا دی کہ پچھلے 50 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا وہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے لیے
کر رہی ہے،ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے بلوا کر فاروق ستار سے ملوایا اور جب ہم وہاں
پہنچے تو وہاں فاروق ستار پہلے سے موجود تھے جن کی فرمائش پر ہمیں وہاں
بلوایا گیا تھا۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ نہیں ہوں لیکن
رابطے میں ضرور ہوں، کارکنوں کی بازیابی کے لئے اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں
کرونگا تو کس سے کرونگا، مصطفیٰ کمال نے کہا ہمارا موقف ہے متحدہ بانی ایم
کیو ایم کی تھی ہے اور رہے گی، ذرا سی بات کرلیں تو ایم کیو ایم ان سے
شکایت کر دیتی ہے، بانی متحدہ را کا ایجنٹ ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا فاروق ستار نے آدھا جھوٹ بولا لیکن میں آج پورا سچ
بولتا ہوں اگر ہم نے بلوایا ہوتا تو ہم پہلے سے موجود ہوتے لیکن وہاں فاروق
ستار پہلے سے موجود تھے،پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ
فاروق ستار 8 ماہ سے اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ہم سے ملاقاتیں کر رہے تھے تاہم
فاروق ستار کو بتا دیا کہ پارٹی ختم کرسکتا ہوں متحدہ میں شامل نہیں ہو
سکتا۔