لاہور،حکومت پنجاب اور نووارٹس فارما کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے
حکومت پنجاب اور نووارٹس فارما کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔
معاہدے کی رو سے نووارٹس فارما پاکستان اور حکومت پنجاب کے اشتراک سےمختلف
امراض میں مبتلا مریضوں کو 6 ارب روپے کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ،
ادویات 3 لاکھ 50 ہزار مریضوں کو فراہم کی جائیں گی اور نوارٹس کی جانب سے
ان ادویات کی فراہمی کیلئے فی مریض ایک ڈالررقم کی وصولی کے اخراجات پنجاب
حکومت ادا کرے گی اور مریضوں کو مکمل طور پر مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔
ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز
شریف تھے، پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن و اسپیشلائزڈ
ہیلتھ کیئر نجم شاہ جبکہ نوارٹس فارما پاکستان کی جانب سے کنٹری صدر شہاب
رضوی نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کینسرشوگردل اور سانس کے 3لاکھ 50 ہزارمریضوں کو ادویات مفت دے گی۔
نووارٹس فارما کی سربراہ ڈیبورا گلیڈنے حکومت پنجاب کے ویژن کی تعریف کی
اور کہا کہ پنجاب میں شعبہ صحت میں شاندار کام ہو رہا ہے اور ہم پنجاب
حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔